کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کسی غیر ملکی قوت کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، سوشل میڈیا پر چلنے والی ایسی تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، امریکی وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ،جس میں دوطرفہ تعلقات کے دور رس امور پر بات ہوئی۔

ممتاز زہرا کا کہنا تھا کہ بھارت کو مشورہ ہے ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے ایل او سی پر امن خراب ہو، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کی مذمت کرتے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے لیے گیمبیا میں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا مصروفیات کے باعث پلان تبدیل ہوا،کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور غزہ میں مظالم کے بارے میں آواز اٹھائی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں