پیٹرول 5 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر سستہ

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت  5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں