غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانےکا فیصلہ

منشیات فروش مستقبل کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت ترین ایکشن ہو گا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش مستقبل کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت ترین ایکشن ہو گا،بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے،ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں