
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی ہدات پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
چین کے دورے پر موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
آج بروز جمعۃ المبارک کو پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی امور اور نواز شریف کی صدارت کے حوالے سے معاملات زیرغور لائے جائیں گے
پارٹی کے ایجنڈے میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی شامل ہے۔
