ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نواز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے لیڈر رہائی کیلئے ڈیل کرتے ہیں پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ ہمیں ڈیل کا مشورہ نہ دیں، ہم تمہاری طرح نہیں ہیں، ہمیں ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک رہا ہو چکے ہوتے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کئی ماہ سے میری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو رہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں