
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کردی
قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں شامل تفتیش کرنے کیلئے عدالتی احکامات پرعملدرآمدرپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کوتحفے میں دی تھی
رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے تحفے میں ملی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرادی تھی،2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے نوازشریف کو گاڑی خریدنےکی آفرکی جس پر نوا زشریف نےگاڑی توشہ خانہ سے نہیں وفاقی ٹرانسپورٹ پول سےخریدی تھی
رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے تحفے میں ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کرایا اور خریداری کے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی۔
