
پاک-ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جسے دونوں ماملک کی عوام کی جانب سے سراہا جارہا ہے
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی چند روز بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوں گے جو موجودہ پاکستانی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کیلئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے پا چکے ہیں۔
ایرانی صدر دورہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
