
ایران کے اسرائیل پر جوابی وار کے بعد سلامتی کاؤنسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کسی ریاست کی علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کا استعمال ممنوع ہے،مشرق وسطٰی تباہی کے دہانے پر ہے۔
یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ خطے کو تباہ کن جنگ کے خطرے کا سامنہ ہے،وقت آگیا کہ کشیدگی کو کم اور تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔
یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں جنگبندی اور امداد کی فراہمی سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔
