
لاہور/کراچی: ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سلسلہ شروع ہوگیا ہے
لاڑکانہ،دادو، میہڑ، کے ین شاہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارشوں سے گندم کی تیار فصل کو نقصان پر آبادگاروں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کی بستی کلواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ ٹھل حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
رحیم یار خان کی بستی کھوکھراں فیروزہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوئے۔
ادھر بہاولپور کے علاقے خیرپور ڈاھا کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ علاقہ چک 113 میں 8 سال کا بچہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی ہے،پشین اور سوراب میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔
