
نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور انہیں قریبی پہاڑوں کی جانب لے گئے۔
بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ نوشکی سے اغوا کیے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملیں، مرنے والوں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی۔
پولیس کے مطابق کسی اغوا کار کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نوشکی میں قومی شاہراہ پربس سے مسافروں کے اغوا اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لرزہ خیز واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور رپورٹ بھی طلب کرلی ہے
