
ڈاکٹرعاصم حسین نے گورنر سندھ سے ملاقات کرکے اہم سیاسی شخصیت کا پیغام پہنچایا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی
ملاقات کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم اور گورنر سندھ کی ملاقات کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں تھا۔
