بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس خان لغاری کا کہنا ہے کہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہوئی

سردار اویس خان لغاری کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی جس سے بجلی کے بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام کو دباؤ سے بچایا جائے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں