
وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دنوں کی خصوصی معافی کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پر دی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جیل خانہ جات قوانین 2019 کے رول 788 کے تحت قیدیوں 120 دن کی سزائیں معاف کی جاسکتی ہے
سی ایم سندھ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سزا معافی کا اطلاق قتل، جاسوسی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمی، دہشت گردانہ سرگرمی کے سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا،زنا، اغوا، ڈکیتی، غیر ملکی ایکٹ 1946 کے تحت سزا یافہ، منشیات کے جرائم میں ملوث قیدی بھی معافی کے حقدار نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی بھی معافی کے حقدار نہیں۔
قیدیوں کی سزا معافی کا خصوصی اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے، آئی جی جیل خانہ جات کا مراسلہ
