
پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے سندھ میں جرائم کے خاتمے کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایکشن لینے کی اپیل کردی۔
مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو میں مخدوم جمیل الزمان کا کہنا تھاکہ سندھ میں جرائم بڑھ گئے ہیں، ایک مرتبہ فوج آئے اور اس کو جڑ سے اکھاڑ دے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے گزارش ہے ایکشن لیں اور سندھ کو اس آفت سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں
مخدوم جمیل الزمان کا کہنا تھا کہ کب تک ہم احتجاج کریں گے اور تحریکیں چلائیں گے؟ سب ایک ٹیبل پر بیٹھ جائیں۔
ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف دور اندیش آدمی ہیں، وہ آصف زرداری سے مشاورت کریں گے تو حکومت پانچ سال بھی پورا کرے گی اور جھگڑے بھی نہیں ہونگے،لگتا ہے بانی پی ٹی آئی جلد باہرآجائیں گے۔
