
آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن سکھر اور لاڑکانہ کے کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کل سے سکھر میں موجود ہیں۔
آئی جی سندھ کی موجودگی کے دوراں سکھر کے کچے کے علاقےجھلی کلو سے 3 پیروں کو اغوا گیا کیا جو گندم کی فصل اترنے پر اپنے مریدوں کے پاس چندہ لینے کے لیے گئے ہوئے تھے۔
اہل خانہ کے مطابق سکھر کے علاقے باگڑجی کے گاؤں حیدر شاہ کے رہائشی 3 افراد جانب شاہ، جاوید شاہ اور ظہور شاہ گندم کی فصل تیار ہونے پر مریدوں کے پاس سالانہ چندہ وصولی کے لیے گئے تھے۔
