کراچی میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کشمیر روڈ پر کارروائی کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کیا گیا جو اسکول بیگ میں رکھا ہوا تھا

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے قریب کارروائی کی

راجہ عمر خطاب ملزم پولیس اہلکار اظہرالدین کے پاس موجود اسکول بیگ سے چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے،گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے، یہ گروہ کراچی سمیت پاکستان میں آن لائن اسلحہ سپلائی کرتا ہے،ملزم کے پی کے بس اڈے کے منشی دانیال کے لیے کام کرتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں