
لکی مروت میں منجیولا چوک کے قریب دہشتگردوں نے پولیس گاڑی پرفائرنگ کردی
فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اور ان کے گن مین شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
