وزیراعظم کا ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کرانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ججز کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء نے شرکت کی

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز کی جانب سے لکھے گئے خطوط پر چیف جسٹس کے ساتھ میٹنگ کے بعد کابینہ نے انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی، سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی پر مشتمل کمیشن بھی بنایا تھا تاہم انہوں نے معذرت کرلی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اب خطوط معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا ہے اور اس کی سماعت بھی شروع ہوگئی ہے،اب سپریم کورٹ خود اس معاملے کو دیکھ رہی ہے

شہباز شریف نے کہا کہ کچھ ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں، ہمیں اس معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھمکی آمیز خطوط  پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، حکومت اس معاملے کی تحقیقات کرائے گی  تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں