کراچی کے ضلع ملیر میں انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ نہ رک سکا
اتائی ڈاکٹرز نے ضلع بھر میں ڈیرہ ڈال دیا اور اپنے ہی میڈیکل اسٹورز بھی قائم کردیے
پپری، علی محمد ولیج، ماڑی ولیج، اللہ بخش ہمائی ولیج، ماڑی گارڈن، محمدی کالونی، گہرام بگٹی ولیج اور عباس ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں اتائی ڈاکٹرز سرعام عوام کی جان سے کھیل کھیلنے لگے
علی محمد گوٹھ کے رہائشی آغا موسیٰ کاظم نے ہیلتھ کیئر کمیشن میں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی
آغا موسیٰ کاظم نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ علاقے میں کافی عرصے سے پچاس سے زائد عطائی ڈاکٹرز انسانی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔
درخواستگذار آغا موسیٰ کاظم نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اتائی ڈاکٹرز کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کوئی بڑا حادثہ نہ ہو۔