پاکستان میں مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک خطرات برقرار ہیں اور قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.5 کے بجائے 1.8 فیصد رہےگی۔

پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قرضے بڑھنے سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 میں غربت کی شرح میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا،مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق مضبوط زرعی پیداوار سے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں معاشی سرگرمیاں بہتر ہوئیں، تاہم نمو اور بہتری کی یہ شرح غربت کو کم کرنے کیلئے ناکافی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں