اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے پر پولیس نے ماہرین کو طلب کرلیا

رپورٹس کے مطابق عدالتی ذرائع کے مطابق 8 ججز کو پاؤڈر سے بھرے خطوط بھیجے گئے ہیں، دو ججز کے عملے نے خطوط کھولے تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا

رپورٹس کے مطابق خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہل کار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا۔

اطلاع ملنے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی جس نے خطوط کے اندر سے ملنے والے پاؤڈر کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کیے ہیں ،خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے

آٹھ مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں یہ خطوط چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو بھیجے گئے ہیں، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے خط ملنے کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ ہمیں خط موصول ہوئے ہیں، آج کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی، بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں