6ججز خط معاملہ: تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی

اسلام آباد: جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کمیشن کی سربراہی سے معذرت کی۔

سابق چیف جسٹس نے خط میں وزیراعظم، کابینہ، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کہا کہ ججز نے اپنے خط میں سپریم جوڈیشل کونسل کو مخاطب کیا تھا، کمیشن اس حوالے سے انکوائری کا مناسب فورم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 6ججز نے حساس اداروں پر الزام عائد کیا تھا جس پر حکومت نے انکوائری کمیشن بنائی تھی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں