
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا۔
خط کے معاملے پر پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر موجود تمام ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دے دیا گیا
7 رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ کا حصہ ہونگے،بدھ سے سماعت ہوگی
