
عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی
دوران سماعت عدالت نے پوچھا کہ کیا آج اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے؟ اگرآپ چاہتے ہیں تو سزا معطلی پر دلائل دےدیں۔
علی ظفر نے کہا کہ ہم سزا معطلی کی بجائے مرکزی اپیل پر دلائل دیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ توشہ خانہ کیس آج سن کر کل سماعت کے لیے نہیں رکھ سکتے
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فیصلے کا جائزہ لیا ہے یہ سزا معطلی کا کیس ہے
اس پر عدالت نے کہا کہ یہ نیب کا بڑا قابل تعریف موقف ہے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کردی اور دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہےکہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 14،14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
