عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں:امریکا

امریکی صدر کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔

نیویارک میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب، قطر اور مصر سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ عرب ممالک مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تقریب میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں