
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے سندھ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
کراچی: صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عام انتخابات میں 180 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی مگر ہماری زیادہ تر نشستیں چھین لی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اس وقت اجتماعی قبر میں دفن ہونے جارہی ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے سندھ سے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے مگر اب ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے۔
