آصفہ بھٹو کے مد مقابل کسی امیدوارکی حیثیت ہی نہیں:سعید غنی

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نوابشاہ کی نشست پر پیپلز پارٹی ہمیشہ بڑی لیڈ سے کامیاب ہوتی رہی ہے

انہوں نے کہا کہ نوابشاہ کی سیٹ سے 2018 میں بھی پیپلز پارٹی نے اس نشست سے بڑی لیڈ میں کامیابی حاصل کی تھی،آصف علی زرداری کو نوابشاہ کی نشست پر 50 ہزار ووٹوں کی برتری تھی

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آصفہ بھٹو کی فتح کو متنازع بنایا، آصفہ بھٹو کے مد مقابل کسی امیدوارکی حیثیت ہی نہیں

سعید غنی نے کہا کہ آصفہ بھٹو کے مدمقابل 11 امیدواروں نےکاغذات داخل کیے،شیرمحمد رند اور ان کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، بلوچستان میں مفرور ہونےپر شیر محمد رند کےکاغذات مسترد ہوئے اور انہوں نے کاغذات مسترد ہونےپر اپیل ہی نہیں کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں