بانی پی ٹی آئی پر پہلے بھی حملہ ہوچکا،مزید بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے: ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی فراہم نہ کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

دوراں سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کروں گا،بانی پی ٹی آئی ہوں یا اللہ دتہ ان کی سکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ ہم مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے، پہلے لیاقت علی خان اور پھر بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ یہ درخواست راولپنڈی بینچ میں سنی جاسکتی ہے، پرنسپل سیٹ پر نہیں، عدالت نےبانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کارروائی 3اپریل تک ملتوی کردی ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں