
افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خواتین کو زنا حد پر عوام کے سامنے سنگسار کرنے کا اعلان کردیا۔
افغانستان کے امیر ملا ہیبت اللہ کا آڈیو بیان وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ لوگ کہیں گے کہ عورتوں کو پتھروں سے مارنا خواتین کے حقوق کی پامالی ہے
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہم زنا حد پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور کھلے میدان میں عوام کے سامنے خواتین کو سنگسار کرینگے۔افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے، ہمارے یہ تمام اقدامات آپ کی جمہوریت کے منافی ہے۔
ملا ہیبت اللہ کے آڈیو بیان پر افغان حکومت کے نمائندے نے تحریری مؤقف میں آڈیو کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ گفتگو ملا ہیبت اللہ کی ہے۔ یہ گفتگو ایک اجلاس میں کی تھی جس کی آڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ آڈیو تین چار ماہ قبل کی ہے۔
