
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کی از سر نو تنظیم کی ہے
انہوں نے کاہ کہ اب سلیکشن کمیٹی میں کوئی چیئرمین نہیں ہو گا، سلیکشن کمیٹی اب 7 افراد پر مشتمل ہو گی
محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف ، وہاب ریاض ، عبدالرزاق، اسدشفیق، ہیڈ کوچ ، کپتان اور ایک اینالسٹ شامل ہوگا، تمام ممبران مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا کریں گے
