
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے سے متعلق جائزہ لےگا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں 16 ماہ کی حکومت ملک کو صرف دیوالیہ ہونے سےبچانے کےلیے تھی اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اپنا عہد خوب نبھایا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی سفیربانی پی ٹی آئی سے ملنےکے لیے درخواست کرتے ہیں تو فیصلہ عدالت کرے گی، حکومت نہیں۔
