شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،صدر مملکت

یوم پاکستان پریڈ تقریب سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آج ہم دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ملک ہیں اور دنیا کی قومی امن اور دہشتگردی کے خلاف ہمارے عظیم قربانیوں اور کاوشوں کو سراہتی ہیں۔

آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز بن سعود کا استقبال کیا۔

یوم پاکستان پریڈ تقریب سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بہت مشکلات کے باوجود ہم نے تعلیم، صحت، ٹیکنالاجی و دیگر سیکٹر میں ترقی کی ہے، کلائمنٹ چینج، غربت،بیروزگاری اہم چئلنجز ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کاؤنسل بنادی گئی ہے، اس منصوبی کے تحت ایگریکلچر، لائیواسٹاک، منرلس، مائینگ،انفرمیشن ٹیکنالاجی اور انرجی سیکٹر میں ترقی لائی جائے گی، مجھے امید ہے کہ یہ منصوبہ ملک کے لیے بھتر ثابت ہوگا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل کے بعد الیک جمھوری حکومت قائم ہوچکی ہے،میرا ایمان ہے، جس طرح ہم نے ماضی میں چیلنجز کا مقابلا کیا،اس طرح آگے میں کرینگے، پاکستانی قوم بہت ذہین ہے۔

تقریب سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ  میں تمام سیاسی جماعتوں سے گذارش کرتاہوں کے ذاتی مفادات سے ہٹ کر اجتماعی مسائل پر ایک ساتھ ملکر کام کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں