
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
شہبا شریف نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے مکمل طور پر خاتمے کے لیے پر عزم ہے،جب تک ملک سے دہشتگردی کا مکمل سدباب نہیں ہو جاتا ، دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
https:/latest-news/10121/
