18مارچ کو افغانستان میں کارروائی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کی:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہےکہ 18 مارچ کے آپریشن کی آپریشنل تفصیل میں نہیں جاؤں گی، پاکستان نے 18 مارچ کو افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے 18 مارچ کی کارروائی افغان عوام اور فوج کے خلاف نہیں کی، پاکستان نے یہ کارروائی افغان عوام اور فوج کے خلاف نہیں کی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے متعدد مواقع پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے بارے میں افغانستان کو تفصیلات دیں،16 مارچ کے دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے افغان حکام کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا تھا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے افغان عبوری حکومت کے ہم منصب سے فون پرتشویش کا اظہار کیا تھا،دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں، اس کی تصدیق ہماری ہی نہیں بلکہ عالمی سطح کی رپورٹس میں بھی کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں