
کوئٹہ: محکمہ معدنیات بلوچستان نے ضلع ہرنائی کے علاقے زرد آلو کی کوئلہ کان میں گیس دھماکے سے 12کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
سیکرٹری معدنیات نے ہرنائی کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے
کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے تین روز کےاندر رپورٹ پیش کرے گی۔
تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر عتیق شاہوانی ہوں گے
ڈی جی معدنیات عبداللہ شاہوانی، پی ایم ڈی سی کوئلہ کان کے انچارج انجینئر اسفندیار، مائنز لیبر کے کمشنر خلیل احمد اور محمد عاطف مائنز انسپکٹر ممبران میں شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہرنائی کوئلہ کان حادثے میں 12 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 8 کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔
