
واشنگٹن: امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ سائفرکے ذریعے امریکی سازش کا عمران خان کا الزام جھوٹ ہے۔
امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کی سماعت میں بیان دیا کہ مبینہ سائفرلیک کا معاملہ درست نہیں ہے
ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستانی سفیر اسد مجید بھی تصدیق کرچکے کہ سائفر کا الزام جھوٹ ہے۔
امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور امریکا پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردارادا کرتا ہے
