
گوادر میں سکیورٹی فورسز نےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرکالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں نےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرحملہ کرنےکی کوشش کی
سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنادیا
دہشت گردوں نےگوادر کمپلیکس میں گھسنےکی کوشش کی جو فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنائی۔
سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آور مارےگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں فائرنگ سے قبل دھماکے بھی سنےگئے۔
