
اسلام آباد:احتساب عدالت نے فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کی العزیزیہ، ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا تھا
دوران سماعت، نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی
پراسیکیوٹر افضل قریشی نے عدالت کو آگاہی دی کہ حسن اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ انکا کیس ہے کہ ان ریفرنسز میں مرکزی ملزم بری ہوچکے ہیں۔
حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بری کیا، جن دستاویزات پر انحصار کرتے ہوئے عدالت نے مریم نواز کو بری کیا تھا انہی پر نواز شریف کی بریت ہوئی، نیب نے مریم نواز کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی تھی اور ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنایا گیا
