
کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن سے تھا، ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ انقلاب لانے کے بہت سے طریقے ہیں مگر انقلاب لانے کے لیے ملکی سالمیت کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمارے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے، جسٹس سسٹم کے ذریعے آپ انقلاب لا سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی وہ انہیں مزید پریشانیوں میں پھنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
