آننت امبانی کی اپنی ذاتی زندگی متعلق جذباتی تقریر وائرل

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں ہونے والے دلہے کی جذباتی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی  اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تین روزہ تقریبات (پری ویڈنگ سیلیبریشن) کا اختتام ہوا۔

ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں آننت امبانی نے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت کے مسائل سے لڑ رہا تھا تو والدین نے میرا حوصلہ بڑھایا۔

بیٹے کے ان الفاظوں پر مکیش امبانی اپنے آنسوں کو روک نہ سکے جسے وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ سب میری ماں نے بنایا ہے اور کسی نے نہیں، میری والدہ نے پچھلے 4 مہینوں سے 18 سے 19 گھنٹے کام کیا، میں ان کا مشکور ہوں‘۔

آننت امبانی نے کہا کہ’ میری زندگی پھولوں کی سیج نہیں رہی، میں نے اپنی زندگی میں بہت مشکلات دیکھیں، والد اور والدہ نے مجھے یہ احساس دلایا کہ اگر میں کچھ بھی کرنے کا سوچوں گا تو میں اسے کرلوں گا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں