
ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج ادھاس کی عمر 73 سال تھی اور وہ کافی عرصے سے بیمار تھے
پنکج ادھاس کی بیٹی نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دی۔
پنکج ادھاس کی گائی ہوئی غزلوں کے ساتھ ساتھ ان کے پوپ گانے بھی مشہور ہوئے
اپنی غزلوں کو 80 اور 90 کی دہائی میں میوزک ویڈیوز کے ساتھ پیش کرکے پنکج ادھاس نے نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کی۔
پنکج ادھاس نے فلموں کے لیے بھی گلوکاری کی۔ان کے مشہور گانوں میں چٹھی آئی ہے، ایک جام میں گرے تھے اور دیگر شامل ہیں۔
