
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج ہی غزہ کی سکیورٹی کا کنٹرول جاری رکھے گی، غزہ کاکنٹرول کسی بین الاقوامی فورس کو نہیں دیں گے، تنازع ختم ہونے کے بعد اسے ‘فوج کے بغیر ملک’ بنانا چاہیے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ غزہ کو عسکریت سے پاک کرنے کے لیے صرف ایک ہی فوج یہ کارروائی دیکھ سکتی ہے اور وہ اسرائیلی فوج ہے۔
دوسری جانب قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قبضے کا دور ختم ہو چکا ہے، ممقبوضہ فلسطین پر قابض حکام نے تمام انسانی اقدار کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اسرائیل کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قبضے کا دور ختم ہو چکا ہے۔
گلف کوآپریشن کونسل کے 44 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے سلامتی کونسل سے اسرائیل کومذاکرات کی میزپرواپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عارضی جنگ بندی، مکمل جنگ بندی کا متبادل نہیں ہو سکتی۔
