وقت پر کھانا نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کو آگ لگا دی

بیٹا رات کے کھانے کیلئے انتظار کر رہا تھا، تاخیر پر غصے میں اپنی ماں سے لڑنے جھگڑنے لگا۔

پولیس کے مطابق بات اس حد تک آگے بڑھ گئی کہ پہلے بیٹے نے ماں کو لاٹھی سے مارا اور پھر سوکھی گھانس اور لکڑیاں رکھ کر ماں کو آگ لگا دی۔

پڑوسی موقع پر جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے شدید زخمی خاتون کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

بیٹا جنگل میں جا کر چھپ گیا، تلاش میں گئی پولیس کو بھی مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا، گرفتار کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مہاراشٹرا پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ بیٹے نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے گریجوایشن کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے لیکن فی الحال بے روز گار ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں