حماس کی حمایت کرنے پر اسرائیلی اداکارہ گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کی حمایت کی۔

مائیسہ عبدل ہادی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد اسرائیلی پولیس نے اُنہیں گرفتار کرلیا

اسرائیلی پولیس نے مائیسہ کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں کہا کہ ایک اداکارہ کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے حماس کی حمایت کی تھی

دوسری جانب مائیسہ کے ساتھی اداکار نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی وہ انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے حماس کی حمایت کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائل کی غزہ پر بمباری میں 24 گھنٹوں کے اندر 7 سو سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں