
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کےدرمیان شدید جھڑپیں پانچویں روز بھی جاری رہیں۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے اور حملے تیز کر دیےگئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کیے گئے ہیں
ایمبولینس اور امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں،اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 سو ہوگئی ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
حالیہ اسرائیلی بمباری سے 3 فلسطینی صحافی جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ ہفتے سے جاری بمباری میں اب تک 7 صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
