
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے حملوں میں 41 معصوم فلسطینی بچے بھی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک 413 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 2300 سے زائد زخمی ہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ شہدا میں 41 بچے بھی شامل ہیں اور 121سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔
