
کویت نے غزہ پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدہ صورتحال کا اسرائیل کو ذمہ وار قرار دے دیا
میڈیا کے مطابق کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال اسرائیل کے جارحانہ انداز اور خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کشیدگی کے خاتمےکے لیے اقدامات کریں۔
کویت کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کیے جائیں اور اسرائیل پر مسجدالاقصیٰ کی مسلسل بےحرمتی اور کے خلاف دباؤ ڈالا جائے۔
