بھارت میں کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پرسنگین دھمکیاں

بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے کچھ سفارتکاروں کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھمکیاں ملی ہیں جس کے بعد ہائی کمیشن نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

کینیڈین ہائی کمیشن کے مطابق انتہاپسند ہندوؤں نے کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔کینیڈا بھارت میں سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کینیڈین حکومت کا سفارتخانوں میں اسٹاف کی کمی پر بھی غور جاری ہے

کینیڈین ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں