
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
گنجان آبادی والے شہر کی سڑکیں اورگلیاں تالاب بن گئیں۔ شاپنگ مالز اور میٹرو اسٹیشنز پانی میں ڈوب گئے
انتظامیہ نے طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اسکولز بند کردئیے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ہانگ کانگ کی آبزرویٹری کے مطابق شہر میں جمعرات سے لے اب تک 158 ملی میٹرز سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
