بھارت: اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے بیوی، بھتیجے کو گولی مار کر خود کشی کرلی

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا میں 57 سالہ  اسسٹنٹ پولیس کمشنر بھارت گائیکواڈ دوسرے علاقے میں تعینات تھے اور چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح ساڑھے 3 بجے اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی بیوی کے سر میں گولی ماری۔ فائرنگ کی آواز سن کر بھارت گائیکواڈ کا بیٹا اور بھتیجہ کمرے میں آئے تو انہوں نے بھتیجے کوگولی مارنے کے بعد خود  کو بھی گولی مار لی۔

سینئر پولیس افسر کی جانب سے بیوی اور بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں